the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


 امریکی ٹرانسپورٹ کمپنی کے انجینئروں نے فوجیوں کے لیے ایک ایسی گاڑی تیار کی ہے جس کی 7 آنکھیں ہیں اور جو گاڑی کو کسی بھی ممکنہ حادثے سے پہلے ہی آگاہ کردیتی ہے۔

ایک امریکی کمپنی نے مائن ریزیسٹنٹ ایمبش پروٹیکٹڈ آل ٹیرین وہیکل (ایم آر اے پی ایم اے ٹی ویز) سسٹم کے تحت ایک جدید اور نئی فوجی گاڑی تیار کی ہے جسے سات آنکھوں والی گاڑی کا نام دیا گیا ہے۔ جو نہ صرف سامنے کی جانب سے ڈرائیور کو خطرات سے آگاہ کرے گی بلکہ اس میں لگے کیمرے 360 ڈگری پر اس کے ارد گرد ماحول کو بھی ڈرائیور کی آنکھوں کے سامنے لے آئیں گے، گاڑی میں لگا فارورڈ کولیزن وارننگ اینڈ سراونڈ ویو سسٹم ڈرائیور کو کئی زاویوں سے اردگرد ہونے والے حرکات سے



آگاہ کرتا ہے۔

سامنے کی طرف لگا کیمرہ کھڑی کاروں اور پیدل چلنے والوں کے بارے معلومات فراہم کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ سسٹم حادثے کے بارے میں پہلے سے اشارہ دے دیتا ہے۔ جیسے ہی کوئی خطرہ محسوس ہوتا ہے تو گاڑی میں لگے الرٹس آپریٹرز کو آگاہ کرتے ہیں۔ گاڑی کے ڈیش بوڑد پر لگا بلب نہ صرف روشن ہو جاتا ہے بلکہ ڈرائیور کی سیٹ بھی وائبریٹ کرنے لگتی ہے۔

باقی گاڑی کے اطرف لگے 6 کیمرے ڈرائیور کو 360 ڈگری کے زاویئے پر ارد گرد کے ماحول سے آگاہ کرتے ہیں جس کے باعث 20 فٹ چوڑی اور 15 ٹن وزنی گاڑی بآسانی خطروں کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ اس گاڑی ایک بڑی اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ سڑک کے کنارے نصب بموں اور چھوٹے ہتھیاروں کے حملوں کے خطرات سے بھی قبل از وقت آگاہ کر دے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.